Haye Haider Karrar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
زخمی ہوا مسجد میں پیمبر کا علمدار ہائے حیدر کرار
لو چل گئی تلوار کٹنے لگی دستار ہائے حیدر کرار
رنگیں ہوئی محراب ولایت کے لہو سے
اسلام کے گھر میں چلی ایمان پہ تلوار ہائے حیدر کرار
بیٹی نے کہا بابا کی ہو خیر اے یا رب
کیوں سر سے گری جاتی ہے چادر مری ہر بار ہائے حیدر کرار
اماں کے جنازے کو بھی اٹھتے ہوئے دیکھا
اب زینب و کلثوم ہیں بابا کی عزادار ہائے حیدر کرار
یہ چوم کے کہتے تھے علی بازوئے زینب
ان بازوؤں کو رسیوں سے باندھیں گے اغیار ہائے حیدر کرار
آیا لب حیدر پہ سلام آخری جس دم
سر پیٹ کے کہنے لگے مولا کے سب انصار ہائے حیدر کرار
عاشور کا منظر ہے نگاہوں میں علی کی
عباس کو رو رو کے بناتے ہیں علمدار ہائے حیدر کرار
حسنین نے بابا کے جنازے کو اٹھایا
اک عرش کے کاندھے پہ ہے اک عرش نمودار ہائے حیدر کرار
مسجد میں علی تیغ نہ سجدے میں جو کھاتے
توحید نہ یوں آتی نظر ماجد و مختار ہائے حیدر کرار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.