Ali Ka Khoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajih Hasan Zaidi
علی کا خون بہایا گیا ہے کوفے میں
نبی کو آج رلایا گیا ہے کوفے میں
اداس خانہ کعبہ ہے سجدہ زخمی ہے
نماز آج خود اپنے لہو میں ڈوبی ہے
عظیم ظلم یہ ڈھایا گیا ہے کوفے میں
لہو بہاتے ہیں حسنین لٹ گئی دنیا
ہے سر پہ خاک یتیمی نہیں رہے بابا
دن آج کیسا دکھایا گیا ہے کوفے میں
بتول روتی ہیں پہلو شکستہ تھامے ہوئے
مرے امام ہیں خاک اور لہو میں ڈوبے ہوئے
یہ کیسا فرض نبھایا گیا ہے کوفے میں
پدر کو یاد کیا غم سے سوگوار رہے
بروز عید بھی سادات اشکبار رہے
عزا کا فرش بچھایا گیا ہے کوفے میں
علی کے پرسے کی خاطر بھی کوئی آیا نہیں
کسی نے آل نبی کو گلے لگایا نہیں
کچھ ایسے سوگ منایا گیا ہے کوفے میں
پھر اس کے بعد ہوئی تر لہو سے کرب و بلا
مرے حسین کو مہماں بلا کے قتل کیا
ستم پھر اور بڑھایا گیا ہے کوفے میں
لگا ہے زخم جو سر پر بہت ہی گہرا ہے
جبیں شگاف ہے رنگین خوں سے چہرا ہے
وہ زخم تیغ لگایا گیا ہے کوفے میں
علی کے بعد پھر امت نے یہ ستم ڈھایا
حسن کو زہر دغا سے شہید کر ڈالا
حسین کو بھی بلایا گیا ہے کوفے میں
خضاب ہوگی مرے ہی لہو سے ریش مری
بتا رہی ہے یہ خطبوں میں بات غربت کی
علی کو کتنا ستایا گیا ہے کوفے میں
پدر تھا کوفے میں کل جس کا حکمراں لوگو
رسن سے باندھ کے بازو برہنہ سر اس کو
اسیر کر کے پھرایا گیا ہے کوفے میں
یہ کہہ رہے تھے وجیہہ و ہلال اہل جفا
جسے بھی لینا ہو وہ اپنا آ کے لے بدلا
علی کی آل کو لایا گیا ہے کوفے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.