Roza Daro Qayamat Ke Din Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
سادات پر نزول بلا کے یہ روز ہیں
تم سے وداع شیر خدا کے یہ روز ہیں
اے روزہ دارو آہ و بکا کے یہ روز ہیں
سرتاج اوسیا کی عزا کے یہ روز ہیں
روزہ دارو قیامت کے دن ہیں
ابن ملجم نے حیدر کو مارا
ہم سے بچھڑا ہے مولا ہمارا
شب یہ انیسویں کیسی آئی
خوں میں ڈوبا محمد کا بھائی
رو رہا ہے سحر کا ستارا
خاک بے وارثی ہے سروں پر
کالے پرچم لگے ہیں گھروں پر
ہم سے بچھڑا ہے مولا ہمارا
تیغ سر پے علی کے لگی ہے
آج شمع امامت بجھی ہے
دل یتیموں کا ہے پارہ پارہ
ابن ملجم ستم کیسا ڈھایا
قبر میں سیدہ کو رلایا
کیسے بچوں کا ہو گا گزارہ
گھر میں حیدر کے آہ و فغاں ہے
عید نزدیک غم کا سماں ہے
ایسا رمضان نہ آئے دوبارہ
ماں کے مرنے کا غم کم نہیں تھا
ایک کوہ الم اور ٹوٹا
سوگ میں گھر ہے زہرا کا سارا
سینہ کوبی کو ریحان و میثم
کیوں نہ فرش عزا پے چلیں ہم
چار سو ہے غمزدہ نظارا
ام کلثوم زینب سے بولیں
آج بابا نے آنکھیں نہ کھولیں
میں نے شانہ ہلا کر پکارا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.