Hamara Pehla Imam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
خدا نے بھیجے ہیں جس پر درود اور سلام
شہید آج ہوا ہے ہمارا پہلا امام
امام ایسا جو اللہ کا ارادہ ہے
امام ایسا جو زوج جناب زہرا ہے
امام ایسا جو پیارے نبی کا سایہ ہے
امام ایسا جو حسنین کا بھی بابا ہے
ہے اس امام کی دنیا میں آج آخری شام
حسینی ماؤں نے بچوں کو اپنے سمجھایا
علی کے قتل کے یہ دن ہیں مثل عاشورہ
لباس سوگ پہن کر بچھاؤ فرش عزا
یہ دن وہ ہیں کہ خوشی بھی حرام ہے بیٹا
گزارو گریہ و زاری میں اپنے صبح و شام
زمانہ لاکھ مخالف ہو یہ بتانا ہے
کسی بھی حال میں یوم علی منانا ہے
عزا کے لفظ کی حرمت کو بھی بچانا ہے
کہ جان دے کے بھی فرش عزا بچھانا ہے
پھر اگلے سال کہیں گے علی کے سارے غلام
عجیب غم کا یہ ماہ صیام آیا ہے
علی کے قتل کا سامان ساتھ لایا ہے
نبی کو قبر میں جس نے لہو رلایا ہے
علی کے بچوں نے داغ یتیمی پایا ہے
علی کے شیعوں میں برپا ہے درد سے کہرام
نمک کھجور سے افطار کرنے والا امام
فدا رسول پہ گھر بار کرنے والا امام
عدوئے دین پہ یلغار کرنے والا امام
خدا کے بندوں سے ہی پیار کرنے والا امام
علی سے پیار ہے جس کو پڑھے گا وہ یہ کلام
تمام کر کے تہجد خدا کا شیر اٹھا
پھر اپنے گھر سے چلا سوئے مسجد کوفہ
جگا کے اپنے ہی قاتل کو یہ علی نے کہا
جو کام کرنے کو آیا ہے کیوں نہیں کرتا
یہ کہہ کے مولا میرا نماز پڑھنے لگا
ہوئی جو پہلی رکعت لعیں عقب سے بڑھا
چلائی تیغ جفا شگاف سر کو کیا
نمازی رونے لگے علی کی آئی صدا
بجھی تھی زہر میں تلوار اس ستمگر کی
شگاف کرتے ہوئے سر جبین تک اتری
خبر یہ خانہ زہرا میں جس گھڑی پہنچی
حسن حسین سے زینب تڑپ کے کہنے لگی
فلک سے آیا ہے جبریل کا یہ کیسا پیام
جہاں کو دیتے ہیں پیغام میثم و مظہر
نہیں قیامت صغری سے کم یہ غم دل پر
علی کے سوگ میں فرش عزا بچھے گھر گھر
ہمیشہ بھیجیے لعنت بھی ابن ملجم پر
اس ایک بات پہ تکمیل پا چکا ہے کلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.