Sitam mujh par hue baba yeh noha Fatima ka hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Zia Abbas
ستم مجھ پر ہوئے بابا یہ نوحہ فاطمہ کا ہے
تمام امت نے مل کے گھر جلایا فاطمہ کا ہے
تمہارے دل کے ٹکڑے کو طمانچوں سے اذیت دی
بھلا بیٹھے ہیں سب ظالم جو رتبہ فاطمہ کا ہے
لگاتے رونے پر پہرے غضب کا ظلم ڈھاتے ہیں
غم احساس سے لب پر یہ جملہ فاطمہ کا ہے
زمانہ ہو گیا دشمن نہیں اپنا کوئی باقی
مسلماں نے کیا پہلو شکستہ فاطمہ کا ہے
کلیجہ پھٹ گیا میرا مجھے جھوٹا بھی کہہ ڈالا
بھرے دربار میں پھر حق بھی چھینا فاطمہ کا ہے
ملے ہیں زخم وہ مجھ کو جگر زخمی ہے دل زخمی
ہوا ہے قتل محسن بھی یہ نالہ فاطمہ کا ہے
کلیجہ ٹکڑے کرتا ہے ضیا، صائب کا یہ نوحہ
شکستہ پسلیاں ہیں دل بھی ٹوٹا فاطمہ کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.