Betiyon Ke Paas Le Jao Mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
جب چلی تلوار ہائے زہر میں ڈوبی ہوئی
تھے سرہانے شبر و شبیر اور عباس بھی
سر شکستہ ہو گیا اٹھ نہ سکے مولا علی
باپ کو جب بیٹیوں کی یاد تڑپانے لگی
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا یہ علی کہنے لگے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر زینب کو میری سانس میں سانس آئے گی
دیکھ کر کلثوم کو یہ زندگی بڑھ جائے گی
باپ کچھ دن اور جی لے بیٹیوں کے سامنے
زخم ضربت کا وہاں یہ دیکھنا ظاہر نہ ہو
خون سر سے صاف کر کے پھر عمامہ باندھ دو
بیٹیاں گھبرا نہ جائیں میری حالت دیکھ کے
ہائے پھر شبیر سے روتے ہوئے بولے علی
وہ اگر مانگے تو دے دینا نشانی باپ کی
یہ مصلی ساتھ رکھ لو میری زینب کیلئے
اس لیے ہی باپ سے بیٹی کا رشتہ ہے عجب
بیٹیاں ہیں باپ کی میت پہ رونق کا سبب
خوش نصیبی ہے خدا بیٹی عطا کر دے جسے
اپنے بابا کے جنازے پر جو روئیں فاطمہ
اس گھڑی میں اپنی زینب کیلئے روتا رہا
کتنا مشکل ہے بچھڑنا بیٹیوں کا باپ سے
کل میں جب کلثوم کے گھر سے چلا رونے لگی
میرے سینے سے لپٹ کر مجھ سے یہ کہنے لگی
جا رہے ہیں لوٹ کر پھر آئینگے کب گھر میرے
لے چلو اب بیٹیوں سے دور میں کیسے رہوں
زینب و کلثوم کے جاکر میں شانے چوم لوں
ہاں اسی کوفے میں ہوں گے ہاتھ دونوں کے بندھے
دیکھ کر عباس کا چہرا علی نے یہ کہا
سامنے رہنا ہمیشہ اوڑھ کر میری عبا
بیٹیاں جیتی رہیں چہرا تمہارا دیکھ کے
ہائے ذیشان و رضا جب حکم بابا کا سنا
گھر کی جانب لے چلے بیٹے بصد آہ و بقا
اور علی بیٹیوں سے رو رو کر یہی کہتے رہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.