Roza daron mein matam bapa hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Askari Hasan Zaidi
ڈہ گیا آج رکن ہدایت آ گئی سیدوں پر قیامت
دن یہ عاشور سے کم نہیں ہے، ہے علی کا یہ یوم شہادت
عرش سے یہ صدا آ رہی ہے پھر سے زہرا کی دنیا لٹی ہے
قتل مولا مرا ہو گیا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
ہر کوئی خون دل رو رہا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
ابن ملجم نے ضربت لگائی دے رہا ہے مصلی دہائی
خون سے تر نمازی ہوا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
درد تھمتا نہیں اک بھی لمحہ خاک پر بس تڑپتے ہیں مولا
زخم سید کو گہرا لگا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
خوں سے رنگین ہے سارا چہرا ہے نمازی پہ عالم غشی کا
اس قدر خون سر سے بہا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
لائے بابا کو مسجد سے کیسے کوئی حسنین کے دل سے پوچھے
صدمہ امت نے کیا کیا دیا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
بیٹیاں میری ہیں محو نوحہ سن نہ لے کوئی آواز گریہ
کہہ کے مولا مرا رو رہا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
درد پہلو کا بڑھنے لگا ہے فاطمہ پر ستم پھر ہوا ہے
سجدے میں خون حیدر بہا ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
عسکری کالے کپڑے بھی پہنو پرسہ حیدر کا دو مصطفی کو
اے ہلال آج دل غمزدہ ہے روزہ داروں میں ماتم بپا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.