Masjid Hai Qatal Gah Janab-e-Ameer Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
مسجد ہے قتل گاہ جناب امیر کی
پیشانی خوں میں تر ہے نبی کے وزیر کی
بدلا لیا گیا ہے علی سے نماز میں
تھی دشمنی رسول سے روز غدیر کی
زینب نے جانے کیسے اعلان یہ سنا
میت اٹھائی جائے جناب امیر کی
مسلم سے بولے مولا نبی کا سفیر ہوں
اس شہر میں یہ ہوتی ہے حالت سفیر کی
تاریخ سے سوال ہے گر کوفی شیعہ تھے
ان کوفیوں نے آل نبی کیوں اسیر کی
شیر دیکھتے ہیں یتیموں کی اک قطار
زخمی علی کو اس گھڑی حاجت ہے شیر کی
اکبر یہ فیض مدحت آل بتول ہے
جھولی بھری ہوئی ہے نجف کے فقیر کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.