Do jahan mein matam hai rehlat Khadija se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Khadija (s.a) recited by Ashfaq Merchant
دو جہاں میں ماتم ہے رحلت خدیجہ سے
فرش و عرش پر غم ہے رحلت خدیجہ سے
اس الم کا بی بی کے دل پہ ہے اثر گہرا
چل بسی زمانے سے آج مادر زہرا
مضطرب یہ عالم ہے رحلت خدیجہ سے
سال بھر بچھے گا اب فرش مجلس و ماتم
اہلبیت کے گھر میں ہوگا حشر کا عالم
چشم فاطمہ نم ہے رحلت خدیجہ سے
ماں کی طرح بی بی کو کل حق نے جب کھویا
ہاں علی سا صابر بھی پھوٹ پھوٹ کر رویا
جاری اشک پیہم ہے رحلت خدیجہ سے
کون کلمہ گویوں کو غربتوں میں پالے گا
کون اب محمد کو کرب میں سنبھالے گا
پشت مصطفی خم ہے رحلت خدیجہ سے
غم ہے دسویں روزے میں جیسے دس محرم کا
ہاتھ خود ہی ماتم کو اٹھا اہل ماتم کا
ہاں عزا کا موسم ہے رحلت خدیجہ سے
لو جنازہ اٹھتا ہے آج ام زہرا کا
ذرہ ذرہ روتا ہے آج شہر مکہ کا
کائنات بے دم ہے رحلت خدیجہ سے
ہر طرف سے چلتی ہے غم کی آندھیاں حامد
اہلبیت کے گھر میں اب خوشی کہاں حامد
غم ہی غم مقدم ہے رحلت خدیجہ سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.