Mah-e-Ramazan Aaya Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Aneezah Anwar, Saqlain Ali
ماہ رمضان آیا ہے ہمیں خوشیاں عطا کرنے
جھکا ہے سر یہ سجدے میں چلیں راضی خدا کرنے
مبارک ہو کہ پھر تم نے ماہ رمضان پایا ہے
اسی ماہ مقدس میں سنو قرآن آیا ہے
خدا نے تحفہ بھیجا ہے کرم کی انتہا کرنے
مہینہ ہے یہ اللہ کا خدا کی خاص رحمت ہے
مسلمانوں کی اس ماہ سے بڑی ہی خاص رغبت ہے
وسیلہ بن کے بخشش کا یہ آیا ہے عطا کرنے
فضائیں گونج اٹھی ہیں درودوں سے سلاموں سے
آغاز سحر ہوتی ہے خدا کے پاک ناموں سے
چلے ہیں نام خالق سے ہی دن کی ابتدا کرنے
بڑا ہی خاص رکھنا ہے خیال اب روزے داروں کا
سبیلوں سے ولنگر سے سبھی اللہ کے پیاروں کا
بلاؤ گھر میں اپنے تم انہیں روزہ کشا کرنے
مساجد بھی ہوئی آباد ہیں ذکر و عبادت سے
جبیں روشن ہیں دل روشن محبت سے سخاوت سے
کہ اب مصروف خلقت ہے سبھی جود و سخا کرنے
گناہوں پہ جو نادم ہیں تو رکھ ان کا بھرم مولا
مجیب و دعوی تو ہی ہے دکھا اپنا کرم مولا
جھکیں دربار احد میں یہ اشکوں سے دعا کرنے
یہ رحمت ہے یہ برکت ہے جہنم سے ہے آزادی
ہے لیلۃ القدر اس میں ہے یہ شیطاں کی ہے بربادی
لکھا ہے کلام اظہر نے سبھی کا ہی بھلا کرنے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.