Mere Aqa Mere Maula Mere Rehbar Muhammad Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Syed Haider Rizvi, Naeem Raza Haider
میرے آقا میرے مولا میرے رہبر محمد ہیں
اتارے جس پہ قرآں رب وہ پیغمبر محمد ہیں
نہیں کوئی نبی بعد از جناب مرسل اعظم
کہ مسند پہ رسالت کی نبی آخر محمد ہیں
گل گلزار ہستی میں یہ رونق ان کے دم سے ہے
حیات بزم عالم کا حسیں محور محمد ہیں
انہی کی ذات اقدس ہی وجود عشق وحدت کا
ازل سے قلب مومن میں ہاں جلوہ گر محمد ہیں
یہ آدم سے تلک عیسی سبھی نبیوں پہ حجت ہیں
کہ بعد از کبریا افضل اور برتر محمد ہیں
انہی کے ہی تعارف میں کلام حق ہوا نازل
مزمل طہ و یسیں کہیں کوثر محمد ہیں
کلیم طور سے پوچھو تو وہ بھی یہ ہی کہہ دے گا
جو چمکا تھا سر کوہ وہ نور خاور محمد ہیں
رقم ہے نور سے جبریل کے پر پہ عبارت یہ
کہ ہر وصف الہی کا وہ اک مظہر محمد ہیں
ہو کیسے خوف محشر کا بھلا ان کے غلاموں کو
یقیں جب ان کو ہے اظہر شفیع محشر محمد ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.