Bano ne kaha jaan se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Izzat Lakhnavi
سونا جنگل گھور اندھیرا اصغر آجا پاس
بانو نے کہا جان سے پیارے علی اصغر
کیا سوگےء دریا کے کنارے علی اصغر
تم پاس تھے میرے تو لگا رہتا تھا جی بھی
تنہای میں ماں کس کو پکارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
تم جس کی امانت تھے گےء پاس اسی کے
کیوں چھٹتے اگر ہوتے ہمارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
وہ دھوپ کی شدت سے دن کٹ گیا لیکن
کس طرح سے ماں رات گزارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
آجاؤ تو جی بھر کے تمہیں پانی پلا لاؤں
یاں کیوں ہے چچا نہر کنارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
اکبر ہیں نہ قاسم ہے نہ اب عون و محمد
سب ٹوٹ چکے میرے سہارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
دن ڈھل گیا رات آ گئ ڈر لگتا ہے بیٹا
پھر کوئی شقی تیر نہ مارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
اک لمحے کو پھر خیمے میں آجاؤ کہ مادر
وہ خوں بھرا کرتہ تو اتارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
آغوش میں تم ہوگے تو شاید یہ ستمگار
باندھینگے نہ پھر ہاتھ ہمارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
کہرام تھا عزت لب بانو پہ بکا تھی
آجاؤ کہ ماں جان کو وارے علی اصغر
پیارے علی اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.