Dua deti hai zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Sajjad Mir
ہم فرش بچھاتے ہیں دعا دیتی ہیں زہرا
شبیر پہ رونے کا صلہ دیتی ہیں زہرا
ہر سال تبرک میں کمی یوں نہیں ہوتی
مجلس میں مرا ہاتھ بنٹا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
میں روشنی کرتا ہوں عزاخانوں میں جاکر
تتبت پہ دیا ماں کی جلا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
پھیلاتے ہیں جو ہاتھ تبرک کی صفوں میں
ان لوگوں کو حصے میں انا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
عاشور کو جب تک نہ اٹھے تعزیہ شہ کا
مائیں کہاں بچوں کو غذا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
کچھ ہوتا نہیں اس لیے زنجیرزنوں کو
سجاد کے صدقے میں شفا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
رومال جو تر ہوتا ہے اشکوں سے ہمارے
وہ شاہ کے زخموں پہ لگا دیتی ہیں زہر
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
شہہ بولے بہتر کے جنازوں پہ یہ روکر
جیتے رہو تم سب کو دعا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
پڑتی ہے نظر زخموں پہ جب بنت علی کے
شبیر کے زخموں کو بھلا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
سجاد یہ غم ایسے کہاں ملتا ہے سب کو
خوش ہوں تو غم شاہ دلا دیتی ہیں زہرا
ہم فرش بچھاتے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.