Ek Mufti Mujhe Dosto Kal Raat Mila Tha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Baltistani
اک مفتی مجھے دوستو کل رات ملا تھا
مہدی کا مخالف تھا یہ چہرے پہ لکھا تھا
ایماں پہ میرے ضرب لگانے پہ تلا تھا
میں اس کے ارادے پہ بہت دل میں ہنسا تھا
کہتا تھا یہ غیبت مجھے افسانہ لگے ہے
میں نے بھی کہا تو مجھے دیوانہ لگے ہے
ہر چیز نظر آئے ضروری نہیں مفتی
جنت بھی نہیں دیکھی ہے ایمان ہے پھر بھی
اصحاب کہف پر بھی تجھے شک نہیں کوئی
پھر کیوں نہ ذہانت بھی ہنسے عقل پہ تیری
تو جسکو گماں مان رہا ہے وہ یقیں ہے
شیطان کا قائل تو ہے مہدی کا نہیں ہے
یہ سنتے ہی مرنے لگا وہ بغض کا مارا
باز آیا نہیں پھر بھی وہ شیطان کا پیارا
اک بار کیا پھر اسے ذلت نے اشارہ
اور ہاتھ رکھے دل پہ وہ چلایا بچارا
اس وقت بتا مجھ کو تیرا مہدی کہاں ہے
میں نے کہا اللہ جہاں ہے وہ وہاں ہے
وہ کان پکڑ کر یہ پکارا ارے توبہ
مہدی کو تو اللہ کے جیسا ہے سمجھتا
میں نے کہا پڑھ لکھ کے بھی جاہل ہی رہے نا
اللہ نہیں ہیں ولی اللہ ہیں مولا
وہ پردے میں رہ کر یہ سکھاتے ہیں خدا ہے
مہدی ہی زمانے کو بتاتے ہیں خدا ہے
اللہ کے بدن کا نہیں قائل مرا فرقہ
ظاہر میں نہ ہاتھ اس کے نہ آنکھیں ہیں نہ چہرہ
لیکن یہ خدائی جو چلانی تھی اے ملا
کام اس نے یہ کچھ ہاتھوں کو کچھ آنکھوں کو سونپا
اللہ کے نائب ہیں سجاتے ہیں خدائی
خالق کی مدد سے وہ چلاتے ہیں خدائی
کہنے لگا اچھا یہ ہے اصل میں چکر
میں نے کہا چکرانے لگے شیخ جی سن کر
کہنے لگا یہ عقل سے منطق سے ہے باہر
گیارہ سو برس سے ہو کوئی زندہ زمیں پر
میں نے کہا کیوں عقل میں تیری نہیں آتے
عیسی تو سمجھ آتے ہیں مہدی نہیں آتے؟
وہ بولا اب اتنا بھی غلو ٹھیک نہیں ہے
عیسی تو نبی ہیں یہ گرو ٹھیک نہیں ہے
مہدی ہیں علی پر یہ علو ٹھیک نہیں ہے
میں نے کہا میں ٹھیک ہوں تو ٹھیک نہیں ہے
عیسی کو جو مہدی سے بڑھاؤں تو غلو ہے
وہ صرف پسینہ یہ محمد کا لہو ہے
تاثیر لہو سن کے ہوئے لال وہ حضرت
کہنے لگے یہ ہاتھ میں کیا ہے ترے بدعت
میں نے کہا بدعت نہیں تحریر محبت
نام اس کا عریضہ یہ ہے پروانہء قسمت
وہ بولا کہ حد ہوگئی ایسا بھی کہیں ہے
کیوں لکھتے ہو جب خط یہ پہنچتا ہی نہیں ہے
اک لمحے کو خاموش ہوا میں بھی یہ سن کر
وہ سمجھا کہ لو پھنس گیا آخر میں یہ کافر
میں نے کہا دل میں کہ مدد حیدر صفدر
جاری یہ تکلم ہوا پھر میرے لبوں پر
جس طرح پہنچتی ہے دعا رب علا تک
جاتا ہے عریضہ بھی یونہی دست خدا تک
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.