Ya Ali Madad Kya Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
یاعلی یا مرتضی شیر خدا
ہے میرا مولا میرا مشکل کشاء
جو کہے یاعلی کیا ہے
اس کے ایمان کی سند کیا ہے
خود پڑھی مصطفی نے ناد علی
پھر بھی کہتا ہے مستند کیا ہے
ہے خدا کا بھی ایک نام علی
اے مقصر اب اس کی رد کیا ہے
ہم بڑھا دیتے ہیں اگر حد سے
تم بتادو علی کی حد کیا ہے
ہے عطائے حسین میرا ہنر
پھر بھی مجھ سے تجھے حسد کیا ہے
ساتھ جب ہے چراغ حب علی
خوف تاریکی لحد کیا ہے
اپنی چادر میں پاؤں رکھتا ہوں
جانتا ہوں کہ میرا قد کیا ہے
دیکھو حر اور حرملہ کا چلن
جان لو نیک کیا ہے بد کیا ہے
پوچھو انصار شہ سے پوچھو سہیل
موت کیا چیز ہے شہد کیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.