Kab Aao Ge Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mesum Abbas
ہوائے کرم کب چلاؤ گے مولا
دیے ظلم کے کب بجھاؤ گے مولا
یہ غیبت کہاں تک بڑھاؤ گے مولا
کب اپنی زیارت کراؤ گے مولا
جدائی میں کب تک رلاؤ گے مولا
عریضوں کو کب تک وسیلہ بنائیں
تمہیں حال دل سامنے اب سنائیں
کب ان فاصلوں کو مٹاؤ گے مولا
ہوئی اک مدت ستم سہتے سہتے
زباں تھک چکی العجل کہتے کہتے
ہمیں کب غموں سے چھڑاؤ گے مولا
ظہور آپ کا ہو گا کس روز جانے
دعائے فرج ہے لبوں پر ہمارے
اثر کب دعاؤں میں لاؤ گے مولا
ولایت کو زخمی کیئے جا رہے ہیں
سب اک دوسرے سے لڑے جا رہے ہیں
کب آپس میں ان کو ملاؤ گے مولا
ہے حالت بھی اب مثل یعقوب دیکھو
ہماری امیدوں کے یوسف تمہی ہو
ترس کب ان آنکھوں پے کھاؤ گے مولا
یہ دل مثل حر ہے پریشاں ہمارا
حسین آپ بن کر بتاؤ خدارا
گلے سے ہمیں کب لگاؤ گے مولا
رہیں گے یونہی کب تلک اشک جاری
شب ہجر کب ختم ہوگی ہماری
چراغ سحر کب جلاؤ گے مولا
بقیعہ میں کب تک اندھیرا رہے گا
دل فاطمہ کو سکوں کب ملے گا
دیا قبر پے کب جلاؤ گے مولا
ہلال اور میثم بہاتے ہیں آنسو
سجے ہیں جنازوں کے بازار ہر سو
کیا غیبت سے اب بھی نہ آؤ گے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.