Kya Bataon Main Zainab Ki Kya Shaan Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
کیا بتاؤں میں زینب کی کیا شان ہے
کل ایماں کے ایمان کا مان ہے
وہ محمد جو ہیں خاتم الانبیا
جس کو کہتی ہے دنیا حبیب خدا
جس کا داماد ہے ضیغم کبریا
جس کی بیٹی ہے خیرالنسا فاطمہ
اس محمد کے دل کا یہ ارمان ہے
ہے شجاعت کی ملکہ اسی کا لقب
اس کے قدموں میں ہے سر زمین عرب
کربلا بھی ہے زندہ اسی کے سبب
اس کی مدحت کرے خود محمد کا رب
عقل اس کے فضائل پہ حیران ہے
خوبیاں جس قدر ہیں سبھی خوب ہیں
رعب ایسا کے کونین مرعوب ہیں
سامنے اس کے غالب بھی مغلوب ہیں
آیتیں اس کی صورت سے منسوب ہیں
جس کو قرآں پڑھے یہ وہ قرآن ہے
یہ نہ ہوتی تو مر جاتا اسلام بھی
مٹ گیا ہوتا خالق کا پیغام بھی
کھا گئی ہوتی صبح کو پھر شام بھی
کوئی لیتا نہ اللہ کا نام بھی
دین ہے یہ بھی زینب کا احسان ہے
کربلا ہے ندا اور منادی ہے یہ
دو اماموں کی اک ساتھ ہادی ہے یہ
راج کرنے کی بچپن سے عادی ہے یہ
دو جہاں کی بڑی شاہ زادی ہے یہ
بادشاہ وفا جس کا دربان ہے
اس کے خطبے خطابت کے سردار ہیں
اس کے نانا شریعت کے سردار ہیں
باپ اور ماں شرافت کے سردار ہیں
دو بڑے بھائی جنت کے سردار ہیں
چھوٹا بھائی وفاؤں کا سلطان ہے
بے عبا ہے یہی فخر آل عبا
بے ردائی ہے جس کی وفا کی ردا
اس کا ممنون ہے دو جہاں کا خدا
اس کے بارے میں کہتی ہے خود کربلا
محسن دین پر تیرا احسان ہے
کوئی عظمت میں ان سے زیادہ نہیں
ان کے گھر سے بھی گھر کوئی اعلی نہیں
ان کا نوکر ہوں میں کوئی مجھ سا نہیں
خلد کی کوئی گوہر کو پرواہ نہیں
خلد تو قصر زینب کا دالان ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.