Karbala Thikana Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہمارا خلد نہیں کربلا ٹھکانہ ہے
جہاں سے آئے ہیں واپس وہیں پہ جانا ہے
یہ فیصلہ ابھی کر لے کہاں پہ جانا ہے
ادھر امام زمانہ ادھر زمانہ ہے
جب آئی تیسری شعبان بول اٹھے آنسو
اے رونے والو تمہیں آج مسکرانا ہے
بس اتنا فرق ہے کعبے میں اور میرے دل میں
حسین کا یہ نیا گھر ہے وہ پرانا ہے
نبی بھی بیٹے دلا سکتے ہیں خدا سے مگر
حسین کیا ہے زمانے کو یہ بتانا ہے
زمانہ سمجھا نہیں مسلک وفاداری
علم اٹھانے کا مطلب حلف اٹھانا ہے
یہ لوگ ہم پہ نہ حجت تھے اور نہ ہوں گے کبھی
مقصروں منافقوں سے عقیدے کو کیا چھپانا ہے
اے تنگ دست عزادر دل نہ چھوٹا کر
تیری تو آنکھ میں شبیر کا خزانہ ہے
میں اپنا حق بھی تکلم اسی سے مانگوں گا
وہ جس امام کو زہرا کا حق دلانا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.