Sharab-e-Ishq-e-Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حیدر کے مے خواروں کو پلا دے ساقیا
چودہ شراب خانوں کی یکجا ملا کے لا
اے عمر جاوداں میرا ساغر اٹھا کے لا
اے جبرائیل آئے ہیں بالیں پہ بوتراب
جا جلد جا کے عرش سے کرسی اٹھا کے لا
پینا ہے مے غدیر کی کعبے میں بیٹھ کر
جو حاجیوں میں رند ہیں ان کو بلا کے لا
ہیں جو علی علی کے ترانے پہ معترض
ان کو دل رسول کی دھڑکن سنا کے لا
گر ہو علی کی نیند کی معراج دیکھنی
ہجرت کی شب کی آنکھ سے کاجل چرا کے لا
دم ہے تو کر لے شمع عزا سے مناظرہ
فتوؤں کی آندھیوں کو ذرا ورغلا کے لا
جام ولا میں زہر عداوت نہ گھول دیں
اس مے کو دشمنوں کی نظر سے بچا کے لا
کہتی ہے روز نار جہنم یہ موت سے
اک ساتھ آج سارے عدو مرتضی کے لا
واعظ کو جام مدحت حیدر پلا سروش
لے جا اس آدمی کو بھی انساں بنا کے لا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.