Hijab Sani Zahra Ali Ka Aks Haseen
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Gohar Iqbal
حجاب ثانی زہرا علی کا عکس حسیں
اے میرے باوفا مولا عباس علی
یاباب الحوائج علمدار یاباب الحوائج علمدار
قسمت کے میری مالک و مختار یاباب الحوائج علمدار
تیرا ہے یہ دست عطا دراصل دست خدا
بانٹتا ہے تو بھی نام خدا صدقہ علی کی پاک آل کا
تجھ سے جو کبھی مانگے وہ خالی نہ گیا
زہرا کی دعا عباس زینب کی ردا عباس
نور جلی کا نور نظر شیر جلی کا ہے شیر نر
ہاتھوں میں اس کے بھی ہے زور لافتی
شبیر کی آنکھوں کے چین میرے ترسیں زیارت کونین
واسطہ بھتیجی کا ہے تجھے اذن اک سجدے کا دے مجھے
مرنے سے پہلے ہی مجھے کربلا بلا
طاقت میں جلال علی ہیبت میں ہے غیض جلی
لشکر شام یوں ڈر گیا تو نے بس دیکھا اور مر گیا
یونہی تو نہیں دیں کا تجھ کو علم ملا
تسبیح پڑھ اس نام کی ٹل جائے گی بلا شام کی
نام عباس ہے آسرا مشکلوں میں عزادار کا
اسی نام کے آگے دشمن بھی نہ رکا
دیکھا ہے اسد نے یہی ترے روضے پہ خود ہر گھڑی
ہوتے ہیں یہاں کئی معجزے کون ہے وہ جو یہ نہ کہے
اوقات سے بڑھ کر کیا مولا نے عطا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.