Sakina Imamat Ka Sitara Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
سکینہ فجر امامت کا وہ ستارا ہے
حسین آپ کی خاطر جسے اتارا ہے
اگر یہ نہ ہوں تو تاروں میں روشنی نہ رہے
اسی کے نور سے روشن جہان سارا ہے
نماز شب میں سکینہ کو مانگتے ہیں حسین
یہ جانماز پہ کتنا حسیں نظارہ ہے
دیا جو واسطہ اس کا تو آ گئے عباس
چچا بھتیجی کا رشتہ بھی کتنا پیارا ہے
یہ جب تلک نہ ہو سینے پہ نیند آتی نہیں
کہاں حسین کا اس کے بنا گزارا ہے
سکینہ بن کے چلی آئیں فاطمہ پھر سے
بنا حسین کے رہنا کہاں گوارا ہے
یہ معجزہ بھی کئی شب رباب نے دیکھا
وہیں ہے چاند جہاں آپ کا اشارہ ہے
ہے مثل فاطمہ مشکل کشاء امامت کی
مدد کے واسطے سجاد نے پکارا ہے
ہو شاہ زادی یہ ذیشان اور رضا پہ کرم
بلا لیں روضے پہ ارمان یہ ہمارا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.