Dil mein karbala hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
حسین نے اپنا دل اللّٰہ کو عطا کیا
اور اللّٰہ نے حسین کو لاکھوں دل عطا کیا
عشقِ خدا کربلا
درس وفا کربلا
راہ نما کربلا
راہ بقا کربلا
غم کی دوا
حق کا پتہ
دین کی صدا
رب کی عطا
سینوں میں ہے کربلا
ذہنوں میں ہے کربلا
دھڑکنوں میں کربلا
سانسوں میں ہے کربلا
جو کبھی نہ جا سکا کربلا
ہوکے جو بھی آ گیا کربلا
سن سکو تو دو دلوں کی ایک ہی صدا ہے
دل ہے کربلا میں دل میں کربلا ہے
سوتے جاگتے نگاہ میں حرم سرا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
زندگی میں ایسا کوئی شخص تو دکھا نہیں
جو یہ کہہ دے کربلا میں مانگا اور ملا نہیں
ڈھونڈتے ہو تم کہاں ہے یہی پہ لا مکاں
کربلا حسین کی حسین کا خدا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
اس قدر بلند یہ زمیں بے بس سبب نہیں
تشنہ لب کی سر زمین پی کوئی تشنہ لب نہیں
رزق علم آگہی مل رہی ہے زندگی
جس کے ہاتھ کٹ گےء یہاں وہ بانٹا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
زایری کا جب شرف ملا حسین کی قسم
پہلی بار کربلا میں میں نے جب رکھے قدم
کیفیت بتاؤں کیا حال دل سناؤں کیا
ایسا لگ رہا تھا بس یہی وطن میرا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
ہر نبی کو کربلا دکھای ہے خدا نے
کربلا کی منزلت بتای ہے خدا نے
زخم ہو یا ہو قضا ہر مرض کی ہے دوا
سر زمینِ کربلا کی خاک بھی شفا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
قرض ہے یہی لہو پہ اور فرض بھی یہی
مجلس حسین کو ہے وقف ساری زندگی
فرش غم بچھاے ہم اور الم سجاے ہم
بچپن میں والدین سے یہی سنا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
یا زہرا یا زہرا یا زہرا یا زہرا
ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا
وعدہ سیدہ سے جو کیا تھا وہ نبھاےنگے
آنے والی نسل کو بھی کربلا سناےنگے
عشق کے یہ مرحلے طے کریں گے عشق سے
مجلسِ حسین سے یہی سبق ملا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
گھر میں جو الم سجا رہے ہیں ہم
مجلسِ عزا کرا رہے ہیں ہم
ہر برس یہ غم منا رہے ہیں ہم
نوحے مرثیہ سنا رہے ہیں ہم
دعوہ جب کیا ہے تو ثبوت بھی دیا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
زینب حزیں نے قید شام میں یہی کہا
میرے لال میرا بھای اور میرا باوفا
سب کے لاشے ہیں وہاں میں اسیر ہوں یہاں
اس لیئے تو ہر گھڑی لبوں پہ یہ بکا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
میثم اور مظہر عابدی دلیل چاہیےء
جب جہاں جس نے نجات کی سبیل چاہیےء
اس کو مشورہ یہ دو ورد رات دن کرو
بس یہی نجات ہے اگر تو کہہ رہا ہے
دل ہے کربلا میں۔۔۔
کہتے رہے اہلِ عزا
حسین حسین حسین حسین
لب پہ رہے ذکر تیرا
حسین حسین حسین حسین
تجھ سے کرے یونہی وفا
حسین حسین حسین حسین
تیرے عزادار صدا
حسین حسین حسین حسین
حسین تیرے لیےء حسین تیرے لیےء
عقیدہ بس یہ کہے حسین تیرے لیےء
صدا یہ دل سے اٹھے حسین تیرے لیےء
یہ ہاتھ خلق ہوے حسین تیرے لیےء
یہ دل دھڑکتا رہے حسین تیرے لیےء
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.