Ataa Hussain Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
عطا حسین کی فطرس کی شان دیکھتے ہیں
ٹھہر ٹھہر کے فرشتے اڑان دیکھتے ہیں
حبیب تیری ضعیفی کی تاب مقتل میں
پلٹ پلٹ کے تجھے نوجوان دیکھتے ہیں
یہ صحن زہرا میں چلتے ہوئے حسین و حسن
زمیں پہ بیٹھے ہوئے آسمان دیکھتے ہیں
سناؤ کرب و بلا اور آزماؤ انہیں
کہاں بدلتا ہے کس کا بیان دیکھتے ہیں
وہ رشتہ دیں گے کسی غیر خاندانی کو
جو راہوار کا بھی خاندان دیکھتے ہیں
ہوا خدا کا بھی زائر حسین کا زوار
یوں لامکان کا ہم بھی مکان دیکھتے ہیں
نبی یہ کہتے تھے وہ دیکھو آ رہا ہے حبیب
چلو حسین کے نوکر کی شان دیکھتے ہیں
یہ بولے مجھ سے نکیرین لے ہی لیں گے حساب
ابھی تو ماتم شہ کے نشان دیکھتے ہیں
نماز بھی علی اکبر کا پرسہ ہے اکبر
مصلے ہم کو بوقت اذان دیکھتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.