Hasil Jise Khitab Shabeh e Nabi Ka Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
حاصل جسے خطاب شبیہ نبی کا ہے
کل کائنات حسن پہ قبضہ اسی کا ہے
نکلا قلم سے لفظ کی صورت میں دل مرا
اکبر کا تذکرہ بھی عجب دلکشی کا ہے
اکبر کا ذکر ہے میرے کنعان فکر میں
جلوہ نگاہ و دل میں عجب روشنی کا ہے
منظر ہے دیدنی علی اکبر کی جنگ کا
چہرہ ہے مصطفی کا تو حملہ علی کا ہے
بیٹے کا چہرہ دیکھتے ہیں دیر تک حسین
کتنا حسیں وسیلہ یہ دید نبی کا ہے
یہ حسن یہ جمال یہ اٹھارواں برس
زینب کے واسطے یہ صلہ زندگی کا ہے
کانٹے زباں کے لا نہ سکے لحن میں خلل
شدت کی تشنگی میں بھی لہجہ علی کا ہے
پانی بہت ضعیف ہے اور پیاس پر شباب
اکبر یہ معجزہ تری تشنہ لبی کا ہے
صوت اذاں نے حر کو بھی حر کر دیا تراب
واللہ یہ کمال تو پیغمبری کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.