Kya Hussain Sher e Khuda Ko Hai Yeh Tohfa Mil Gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Saleem Mastan
کیا حسین شیر خدا کو ہے یہ تحفہ مل گیا
صورت عباس میں حسن دوبارہ مل گیا
روضہء عباس پر جس دم پڑی اس کی نظر
خانہء کعبہ پکارا مجھ کو کعبہ مل گیا
دولت قارون کو مڑ کر نہ دیکھیں گے کبھی
ہم فقیروں کو در غازی کا صدقہ مل گیا
بڑھ رہی ہے دن بہ دن اب تازگی اسلام کی
دین کو عباس کے ہاتھوں کا سایہ مل گیا
روضہء عباس سے مس کر کے لایا ہوں کفن
مجھ کو جینے کے لیے انمول نسخہ مل گیا
تو ہے حامی حرملہ کا رہنما حر ہے میرا
تجھ کو جھوٹا مل گیا اور مجھ کو سچا مل گیا
آج سے میری بھی باتیں ہوں گی حر کی بزم میں
میرے اشکوں کو بھی اب رومال زہرا مل گیا
دربدر اب پھر نہیں سکتے میرے مصرعے وسیم
کیونکہ میری فکر کو غازی کا خیمہ مل گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.