Betiyon ka jab khayal aaya Ali rone lage
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
دیکھ کر بیٹی کے آنسو خود بھی رو جاتا ہے باپ
کتنا بے بس بیٹیوں کے غم میں ہو جاتا ہے باپ
سر شکستہ ہو گیا لیکن علی خاموش تھے بیٹیوں کا جب خیال آیا علی رونے لگے
درد کی شدت میں بھی نا آنکھ سے آنسو بہے بیٹیوں کا جب خیال آیا علی رونے لگے
جب حسن نے باپ کا سر اپنے زانو پر رکھا
زخم گہرا دیکھ کے شبیر نے گریہ کیا
اپنے بیٹوں کو مسلسل حوصلہ دیتے رہے
بیٹیوں کے حال کا تھا باپ کی آنکھوں میں غم
ہائے زینب ہائے چادر کہہ رہے تھے ہر قدم
مسجد کوفہ سے گھر تک راستوں کو دیکھ کے
دیکھ کے اس حال میں مر جائے نا زینب میری
سامنے اس کے میں گھر سے چل کے آیا تھا ابھی
اپنے بیٹوں کے سہارے ہائے گھر جاتے ہوئے
کربلا یاد آئی تو چوما گلا شبیر کا
اور پھر عباس کے شانوں کا بھی بوسہ لیا
ہاں مگر سجاد کے ننھے سے پاؤں چوم کے
کتنے منظر آ رہے تھے مرتضی کے روبرو
زخمی سر سے بہہ کے آ پہنچا جو چہرے تک لہو
شام میں سر پہ برستے پتھروں کا سوچ کے
جب گئیں دربار زہرا تھے صحابی سامنے
شام کے دربار میں ہوں گے شرابی سامنے
آخری سانسوں میں نام فاطمہ لیتے ہوئے
کیوں علی کی آنکھ سے ہوتے رہے آنسوں رواں
بس وہ سمجھے گا خدا نے دی ہیں جس کو بیٹیاں
دل تڑپ کر رہ گیا جب یہ سنا ذیشان سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.