Woh Murtaza Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
کوئی تو ہے جو ملائکہ کی دعا رہا ہے
جسے محمد وزیر اپنا بنا رہا ہے
نصیب کعبے کے ہیں جگانے
اسد کی بیٹی اسد کی ماں نے
خدا کے گھر کو جو آج قبلہ بنا رہا ہے
نبی بھی جس کے پڑھے قصیدے
وہ جس کا سونا خدا خریدے
جو حوض کوثر سے جام بھر کر پلا رہا ہے
یہ کون پردے میں بولتا ہے؟
چھپے ہوئے بھید کھولتا ہے
خدا کے لہجے میں جو کہانی سنا رہا ہے
ولی ہے شیر جلی ہے غازی
کہا علی نے علی ہے غازی
علی کا بیٹا علی کی صورت میں آ رہا ہے
علی کی عظمت علی ہی جانے
جلالیوں کے ہیں یہ ترانے
جو منکروں کے دلوں کو ہر پل جلا رہا ہے
بنا ہے مولا امیر دیکھو
سجا رہا ہے غدیر دیکھو
وہ جس کو دولہا رسول حق خود بنا رہا ہے
نصیریوں کا خدا ہے جو بھی
مقصروں کی قضاء ہے وہ ہی
جو ایک سجدے سے دونوں فتنے مٹا رہا ہے
جو انبیاء کی مدد کو آئے
جو عاصیوں کو ولی بنائے
جہان بھر کے جو آج بھی کام آ رہا ہے
بتول لکھے ترے ترانے
ہیں تیرے ممنون سب زمانے
فرشتے نوکر ہیں کبریا کو بچا رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.