Jab bhi Shabbir se poocha tera rutba Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Qanbar Kiyani
جب بھی شبیر سے پوچھا تیرا رتبہ عباس
فخر سے بولے وہ زہرا کا ہے بیٹا عباس
لوگ کعبے کی طرف دیکھتے رہتے ہیں مگر
دیکھتا رہتا ہے کعبہ تیرا روضہ عباس
تیرے در پر کیا جس جس نے بھی سجدہ عباس
کعبہ خود اس کی جبیں چومنے آیا عباس
بالیقیں جب سے ہیں اللہ کا پردہ زہرا
تب سے ہی ثانی زہرا کا ہیں پردہ عباس
کہیں آدم کہیں جبرئیل نظر آئے کھڑے
تیرے زواروں کو جب غور سے دیکھا عباس
اپنی مادر سے خیانت کا گلہ کرتا ہے
وہ جو معصوم نہیں تجھ کو سمجھتا عباس
ساتھ شبیر کے اصغر نے کیا تھا ہنس کر
قاتلوں پر ترے میدان میں تبرا عباس
تیری تربت کا جومل جائے اسے اذن طواف
چل کے آ جائے ابھی مکے سے کعبہ عباس
گھر سے زہرا کے وفادار رہے ابن اسد
یہ صلہ چاہیے بس تیری ثنا کا عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.