Emaan e Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Hussain Raza Kazmi
ان کا توحید پہ مضبوط ہے ایمان حسین
ہے حقیقت میں جنہیں آپ کی پہچان حسین
عالم عقل جو پائے ترا عرفان حسین
حمد لکھیں تری توصیف میں انسان حسین
تین شعبان کی شب عرش پہ پڑھتا ہے وہی
تجھ پہ اللہ نے لکھا ہے جو دیوان حسین
راز یہ فطرس و راہب پہ عنایت سے کھلا
تو جو کہہ دے وہ نہیں ٹالتا یزدان حسین
ہندوؤں کو یہی کہتے ہوئے میں نے ہے سنا
ہند میں آتا تو کہتے تجھے بھگوان حسین
قل ھو واللہ احد کی ترا سجدہ ہے دلیل
اور کیا ہو ترا توحید پہ احسان حسین
ساتھ جبرئیل کے کر کے تری تربت کا طواف
مدح کرتی ہے تری سورہء رحمن حسین
حوض کوثر پہ وہ غازی کو سناتے ہوں گے
منقبت کہہ کے تری بوذر و سلمان حسین
قلب ایوب نے کی جس کی تلاوت ہر دم
چشم یعقوب میں وہ صبر کا قرآن حسین
ہر عزا خانے میں منبر جو ترا سجتا ہے
اس پہ ہے رشک کناں تخت سلیمان حسین
ہے اسد حضرت حر سے یہ عقیدت کا صلہ
در پہ لے آئے بنا کر تجھے مہمان حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.