Paanch Barah Chaudah Ka Karam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Sajjad Mir
دیتا ہے درویش صدائیں گلی گلی ہر دم
کالے کپڑوں میں کہتا ہے کعبہ بھی ہر دم
عید کا منظر ہر سو ہے اور سرخ ہیں سب کے کپڑے
ہنستے ملیں گے تم کو جہاں میں سارے رونے والے
دیکھو رجب کا اور شعباں کا آیا ہے موسم
روز فرشتے در پر میرے سجدہ کرنے آئیں
طوفانوں میں ہمت کب ہے مجھ سے آنکھ ملائیں
میں نے لگا رکھا ہے گھر پر غازی کا پرچم
ماں کی گود سے قبر تلک وہ حق کا سبق رٹتے ہیں
مولا علی کے چاہنے والے کب پیچھے ہٹتے ہیں
تیغ سے گردن کٹتی رہی پر کہتے رہے میثم
فخر ہے ہم کو لعل تیرے میلے میں ہم ہیں شامل
آپ علی کے بیٹے ہیں بس آپ ہیں پیر کامل
سیہون میں اک شور ملنگوں کا ہے یہ دم دم
شکر کا سجدہ کر کے اکثر ماں یہ میری بولی ہے
سب سے بڑی خواہش یہ میری پوری ہو جاتی ہے
ہاتھ اٹھا کر کرتا ہے اب بیٹا میرا ماتم
ان چودہ معصوموں نے معصوم بنایا ہم کو
ان کے وسیلے سے رب نے آپس میں ملایا ہم کو
حضرت حوا سے مل کر یہ کہنے لگے آدم
اصل ملنگوں میں بیٹھو سجاد تو تم بھی جانو
سجدوں کی قیمت بھی سمجھو ماتم کو بھی مانو
سر بھی یہ ہے تال بھی یہ ہے اور یہی سرگم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.