Hussain Jane Karbala Jane
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Joan Rizvi
حسین جانے شفا جانے کربلا جانے
مریض جانیں مریضوں کا آسرا جانے
چمک وہ تیسری شعبان کے ستاروں کی
بجھا ہوا شب عاشور کا دیا جانے
کہیں حسین کا روضہ خدا کا گھر تو نہیں
یہ کربلائے معلی ہے کیوں خدا جانے
جسے سمجھنا ہے نیزے پہ گفتگو کیا تھی
وہ پہلے کہف کے سورے کا ترجمہ جانے
ہمارا کام علم پر دیا جلانا ہے
سنبھل کے کیسے گزرنا ہے یہ ہوا جانے
وہ قوم جس میں نہ عباس ہے نہ زینب ہے
ہے نام کس کا وفا ایسی قوم کیا جانے
ہو کیسے خلد کی واعظ اسے پریشانی
جو شخص ماتم شبیر کی جزا جانے
ہے لکھنے والا حسین اور پڑھنے والا حبیب
اور ایک خط ہے جو دونوں کا رابطہ جانے
بلند کرنا ہے کیسے جھکے ہوئے سر کو
جبین حر پہ یہ رومال سیدہ جانے
علی بتائے گا اکبر تھا یا رسول اکبر
اسی سے پوچھو جو ہر راز مصطفی جانے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.