Jahan Mein Noor Ka Sab Jis Ko Baab Kehte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajih Hasan Zaidi, Syed Askari Hasan Zaidi
جہاں میں نور کا سب جس کو باب کہتے ہیں
دیا جو جلتا ہے راتوں کو قبر حیدر پر
وہ جس کے نور کو سب لاجواب کہتے ہیں
بوقت صبح اسے آفتاب کہتے ہیں
تیری ثنا کرتے ہیں اللہ و پیمبر
علی علی علی علی حیدر
نام مولا سے کہاں تک بھلا کترائے گا
یاد رکھ منکر حیدر جو تو مر جائے گا
ہوگا یہی شور تیری قبر کے اندر
جبکہ صفین کے میدان میں غازی آیا
شام کی فوج پہ چھایا تھا قضا کا سایہ
دیکھ کے عباس کو کہتا تھا یہ لشکر
جنگ خیبر میں پڑے جان کے سب کو لالے
روز ہی بھاگ کے آجاتے تھے جانے والے
ناد علی پڑھ کے یہ کہنے لگے سرور
سج گیا خم میں جو پالانوں کا منبر یارو
اور اعلان ولا کر چکے سرور یارو
سارے صحابہ نے کہا نعرہ لگا کر
شیخ جی دل میں دراڑیں ہیں پڑی ایسے تیری
زخم بھر سکتے نہیں تڑپے گا ہر دم یونہی
تیرہ رجب آتے ہی چل جاتے ہیں خنجر
ہے یہ خواہش یہی ارمان میرا ظل رضا
جب تلک غیب سے آتا نہیں مولا میرا
دیتا رہوں بس یہ صدا برسر منبر
تا صورت پیوند جہان بود علی بود
شاہی کہ ولی بود و وصی بود علی بود
ہم موسی و ہم عیسی و ہم خضر و ہم ایوب
تا نقش زمین بود و زمان بود علی بود
سلطان سخا و کرم و جود علی بود
ہم یوسف و ہم یونس و ہم ہود علی بود
خورشید سر شام کہاں جاتا ہے
مغرب ہی کی جانب ہے مزار حیدر
روشن دبیر پر ہے جہاں جاتا ہے
یہ شمع جلانے کو وہاں جاتا ہے
جس گھڑی برسر میدان علی بولتے ہیں
کانپنے لگتے ہیں طوفان علی بولتے ہیں
قبر میں اپنے محبوں کی صدا سے پہلے
مشکلیں کرنے کو آسان علی بولتے ہیں
بارہا اپنے صحابہ سے محمد نے کہا
رکھ دو جزدان میں قرآن علی بولتے ہیں
مدحت آل نبی میں تو لکھے جاتا ہوں
اور املا مجھے ریحان علی بولتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.