Zeenat Shah Najaf Sani Zehra Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mesum Kashmiri
آیت اللہ فصاحت کی ملیکہ زینب
قرۃ العین علی سر ابیھا زینب
لیلۃ القدر سی ادراک سے بالا زینب
ثانی بنت نبی فاطمہ زہرا زینب
شاہ و سلطان شہادت کی شریکہ بھی ہیں
شکل عابد میں امامت کی کفیلہ بھی ہیں
اللہ اللہ وہ خطبات میں بی بی کا جلال
زینبی نطق میں وہ لہجہ حیدر کا کمال
وار خطبوں کا تھا عباس کے حملے کی مثال
صرف اسکت جو کہا وہ ہوا بازار کا حال
تھم گئیں وقت کی سانسیں تھا زمانہ خاموش
ایسی ہیبت کہ تھا خود موت کا دھڑکا خاموش
پیکر نہج بلاغہ نے دیا جب خطبہ
ایسا لگتا تھا کہ ہو جیسے رجز حیدر کا
اپنے اجداد کا زینب نے تعارف بھی دیا
اور پھر کھول دیا قاتل شہ کا شجرہ
رکھ کے دربار میں زینب نے عزا کی بنیاد
انتقام شہ مظلوم کی ڈالی بنیاد
جس طرح دیں کا محافظ تھا علی کا حملہ
تھا وہی رنگ لئے بنت علی کا خطبہ
ہے سر حشر بھی ضامن وہ حسینیت کا
آج بھی کفر کو للکار کے دیتا ہے صدا
کفر چاہے بھی اگر سر نہ اٹھا پائے گا
فاتح شام کا خطبہ اسے کھا جائے گا
کبھی حیدر کبھی سرور کبھی عباس بنی
مثل اجداد شجاعت کی علمدار رہی
ان کے روضے سے بھی ظاہر ہے جلالت ایسی
آج بھی کفر کی زد پر ہے صداقت ان کی
ان کے روضے کی حفاظت میں جو قربان ہوا
اس کو زینب نے شہادت سے سرفراز کیا
عالمہ ایسی معلم نہیں کوئی جن کا
عابدہ ایسی کہ سرور نے کہا بہر دعا
ساجدہ ایسی کہ سجدوں پہ ہیں سجاد فدا
صابرہ ایسی کہ ہر غم پہ کیا شکر خدا
لالہ کی علی ولی اللہ کی جیت
فتح زینب ہے دو عالم کے شہنشاہ کی جیت
اے سخی بنت سخی آپ سے کرتے ہیں دعا
اذن روضے کی زیارت کا ہو اب ہم کو عطا
آپ کی اہل ولا پر یہ عطا جاری رہے
صرف میثم نہ ارم کی یہ ہی ہر دل کی صدا
ہم بھی روضے پہ کریں مجلس و ماتم برپا
ہر عزادار کی نسلوں میں عزا جاری رہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.