Tere Dar Par Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
جب سے پیشانی رکھی ہے ترے در پر زینب
جاگ اٹھا ہے مرے سجدوں کا مقدر زینب
ایک دو معجزے نبیوں کے ہوا کرتے ہیں
کم سے کم معجزے تیرے ہیں بہتر زینب
شکریہ کہنے کو آئے ہیں ترے در پہ حسین
لے کے ہمراہ سوا لاکھ پیمبر زینب
یوں تو پالی ہیں کئی حجتیں بی بی تو نے
معجزہ سب سے بڑا ہے ترا اکبر زینب
تیغ حیدر کے بہت وار ہیں مشہور مگر
کب کوئی ہے ترے خطبے کے برابر زینب
گر زمانے کو ترا نقش قدم مل جائے
پھر کوئی اور نہ کعبہ ہو زمیں پر زینب
روندھ کے گزرا تھا نو لاکھ کا لشکر جس کو
آئی ہے پھر اسے شبیر بنا کر زینب
ہے ردا زہرا کی گر ضعف پیمبر کا علاج
ضعف توحید کا حل ہے تری چادر زینب
دوش احمد کا چکا آئی ہے احساں محسن
دوش پر دیں کی ضرورت کو اٹھا کر زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.