Manqabat Teri Rasoolon Ne Parhi Hai Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Shahid Baltistani
منقبت تیری رسولوں نے پڑھی ہے زینب
تو اماموں کے لیے نادعلی ہے زینب
میری نظروں میں تو معراج وہی ہے زینب
تیرے لہجے میں جہاں بات ہوئی ہے زینب
پہلی شعبان کو آئی ہے زمانے میں مگر
تین شعبان کو دنیا میں ہنسی ہے زینب
عمر میں حضرت شبیر سے چھوٹی ہے مگر
آج تک طے نہ ہوا کتنی بڑی ہے زینب
صاحب الامر کی بیٹی ہے رسن کیا شے ہے
صرف شبیر کے وعدے سے بندھی ہے زینب
وقت سکتے میں ہوا چپ ہے زبانیں خاموش
ہو کا عالم ہے کہ تو بول رہی ہے زینب
کر کے دربار میں شبیر کا ماتم اے یزید
تیرے گھر میں ہی تجھے مار رہی ہے زینب
نام جس وقت محمد کا مؤذن نے لیا
خود اذانوں نے کہا جیت گئی ہے زینب
آئی خوشیاں بھی وہاں لے کے تکلم کشکول
غم شبیر جہاں بانٹ رہی ہے زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.