Mitti Mein Na Milao Yeh Qabr-e-Syeda Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Matmi Dasta Pursa Daran-e-Hussain PDH Sahiwal
مٹی میں نہ ملاؤ یہ قبر سیدہ ہے
یہ ہے رسول زادی عصمت کی انتہا ہے
روضہ نبی کا روشن ہے کس قدر خدایا
زہرا کی قبر پر تو سایہ ہے نہ دیا ہے
پہلے بھی تم نے لوگو آل عبا کو لوٹا
مسمار کر رہے ہو قبریں بھی انتہا ہے
پہرے جو دے رہے ہو زندان تو نہیں یہ
قبریں ہیں سیدوں کی پامال بارگاہ ہے
جس کی لحد مٹا کے خوش ہو رہے ہو لوگو
پوچھو تو مصطفی سے یہ کون فاطمہ ہے
آ جاؤ العجل کی اب سن بھی لو صدائیں
مہدی امام آؤ ہر لب پہ التجا ہے
ہر ماتمی کی حسرت آباد ہو بقیعہ
تم نے بتول نوحہ بی بی کا لکھ دیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.