Na doosra hai Muhammad na doosra hai Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Sohaib Abidi
نہ دوسرا ہے محمد نہ دوسرا ہے علی
ازل سے ذات محمد کا ترجمہ ہے علی
خدا کا دل ہو کہ وہ بات مصطفی سے کرے
تو پھر زبان خدا بن کے بولتا ہے علی
فرشتے جانیں اور اب جانے پیشوا میرا
کہ میں نے قبر میں جاتے ہی کہہ دیا ہے علی
کہا نبی نے میں کل مرد کو علم دوں گا
سمجھ گئے تھے یہ سلمان آ رہا ہے علی
کوئی سمجھ نہیں سکتا حقیقت زینب
انہیں دعاؤں میں خالق سے مانگتا ہے علی
خدا نے مرضیاں دے کر کہا شب ہجرت
خدا کے پاس ہے جو کچھ وہ آپ کا ہے علی
خدا کو ماننے والا وہ شخص ہے جھوٹا
خدا کو مان کے جو تجھ کو سوچتا ہے علی
نصیریوں کے خدا کا بھی وہ خدا ہے اسد
وہ جس کو کعبے میں خود سر جھکا رہا ہے علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.