Ali Ke Naam Ka Charcha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
جس کو علی کے نام کا چرچا نہیں قبول
کعبے کو ایسے شخص کا سجدہ نہیں قبول
گھر سے چلیں تو کعبے میں جا کر رکیں گی اب
بنت اسد کو راہ میں رکنا نہیں قبول
پہلا ہے اور پہلے ہی نمبر پہ ہے علی
دم دم قلندروں کو بھی چوتھا نہیں قبول
اللہ کیوں بنائے کوئی دوسرا علی
کہہ تو رہا ہے شرک ذرا سا نہیں قبول
ہٹ کر علی سے پیشوا اب کیسے مان لیں
ہم نے تو پہلے روز کہا تھا نہیں قبول
مولا نے کہہ دیا تو شجر سوکھے کس طرح
میثم کو اور طرح سے مرنا نہیں قبول
اللہ رے ذوالفقار پہ مولا کا اعتماد
دشمن مرا کہ بچ گیا تکنا نہیں قبول
خیبر میں مرتضی کو علم دے کے مصطفی
بولے کہ کوئی بھاگنے والا نہیں قبول
راہ نجف سے ہٹ کے کہاں جائے یہ فقیر
اکبر کو کوئی دوسرا رستہ نہیں قبول
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.