Najaf Chal
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Yasir Raza Yasir
چل لے کے مجھے طائر افکار نجف چل
کرنا ہے در علم کا دیدار نجف چل
لگ جائیں گے قسمت کو تیری چاند ستارے
در در نہ بھٹک مان لے اک بار نجف چل
آمد ہے جناب ابوطالب کے پسر کی
دیکھیں گے وہاں بارش انوار نجف چل
ہے تیرہ رجب کھل گیا مے خانہ وحدت
چل جام اٹھا حیدری مے خوار نجف چل
پھر آئیں گے خود لوگ تیری کرنے زیارت
بن حیدر کرار کا زوار نجف چل
ہر روز یہی بات میں سمجھاتا ہوں خود کو
بس چھوڑ دے یہ شہر میرے یار نجف چل
عرفان علی تجھ کو مدینے سے ملے گا
عرفان قلندر کا ہے درکار نجف چل
آ کر یہ نکرین میری قبر میں بولے
یاسر تیرا تیار ہے گھر بار نجف چل
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.