Ali Ali Maula Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Joan Rizvi
علی علی علی علی علی علی علی علی
یاعلی یاعلی یاعلی یاعلی یاعلی مولا
دیکھ سن راز کن وجہ تخلیق جہاں
علی علی علی علی علی علی مولا علی
لافتی شیر خدا بس ایسا ہے مولا میرا
حق نے علی کو حق دیا ہے دو جہاں کے راج پر
سایہ علی کے تاج کا ہے ہر نبی کے تاج پر
خود مصطفی نے دیکھی یہ شان علی معراج پر
کہ گفتگو اللہ علی کے لہجے میں ہے کر رہا
تیرہ رجب کو کعبے کی تقدیر یوں بدلی گئی
جب فاطمہ بنت اسد کعبے کی جانب چل پڑی
تب دیکھ کر مریم یہ منظر عیسی سے کہنے لگی
تطہیر میں حق سے علی کی ماں کو کیا رتبہ ملا
واجب خدا نے کی ہے خود جس کی ولایت وہ علی
چلتی ہے کل مخلوق پر جس کی حکومت وہ علی
وارث نبوت کی ہے بس جس کی امامت وہ علی
حب علی ہے دل میں تو راضی نبی راضی خدا
ذہنوں میں جو نہ آ سکے توحید کا وہ راز علی
اور غیب کے پردے میں ہے اللہ کی آواز علی
دست علی دست خدا یعنی کہ آدم ساز علی
ہے کیا حقیقت میں علی یہ حشر میں کھل جائے گا
دوش نبی یا عرش ہو یا کعبہ ہو یا قرآن ہو
میزان ہو یا قبر ہو منبر ہو یا میدان ہو
سلمان یا سلیمان ہو، ہو دین یا ایمان ہو
ایسا نہیں کچھ بھی جہاں ہو نہ علی کا تذکرہ
حاجت روا مشکل کشا اور ساقی کوثر علی
شبر علی سرور علی اصغر علی اکبر علی
عباس علی قاسم علی ہے نور پیغمبر علی
ہر نور کی تصویر میں حیدر ہے عکس کبریا
منکر کا دل جلے اسے ایسے دکھا کے پی
اس پر نہیں ہے قید جا کعبے میں جا کے پی
کر کے دھمال وجد میں نوبت بجا کے پی
جام ولا میں نعرہ علی کا ملا کے پی
جام ولا شراب طہورا سے بڑھ کے ہے
جام ولا یہ لعل قلندر نے دم بہ دم
ہیں غوث قطب ابدال قلندر سب حیدر کے نوکر
شمس بھٹائی اجمیری جھکتے ہیں حیدر کے در پر
موسی عیسی ہوں یا سلمان و ابوذر ہوں یا قنبر
سب کا ہی ورد وظیفہ ہے بس حیدر حیدر حیدر
سائیں لعل قلندر نے ہے سیہون میں ایسا رنگ جمایا
مست و مست نے مستی میں میثم کا عقیدہ اپنایا
سگ حیدر کے در کا بن کر گھر گھر میں حق پہنچایا
غازی کا پرچم نام علی سارے سندھ میں لہرایا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.