Kehne ko hai cheh mah ka bacha Ali Asghar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Khurram Murtaza
کہنے کو ہے چھ ماہ کا بچہ علی اصغر
قد میں ہے مگر عرش سے اونچا علی اصغر
توحید بھلا قرض چکاتی بھی تو کیسے
کر دیتے اگر دشت میں سجدہ علی اصغر
قرآن شجاعت کا ہے جو سورہء کوثر
شبیر پہ بن کر ہے وہ اترا علی اصغر
مل جاتا ہے جو کچھ بھی اسے تھام کے مانگو
کعبے سے نہیں کم تیرا جھولا علی اصغر
عیسی نے کہا مل کے یہ فطرس سے فلک پر
ہے مجھ سے مسیحا کا مسیحا علی اصغر
اصغر کی ہنسی آمد مہدی کی خبر تھی
آئیں گے ابھی رن میں دوبارہ علی اصغر
اب تک بن کاہل کی ہے گردن میں وہ پیوست
کیا تیر تبسم کا چلایا علی اصغر
مختار سے لیتا ہے اسد داد و دعائیں
کر کے تیرے قاتل پہ تبرا علی اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.