Ba Mansha e Rab e Jahan Khainchtay Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
بہ منشائے رب جہاں کھینچتے ہیں
علی سرحد کن فکاں کھینچتے ہیں
وہ دیکھو پلٹتا ہے مغرب سے سورج
علی وقت کی ڈوریاں کھینچتے ہیں
ہے جس ہاتھ میں مرتضی کی سواری
اسی سے ابوذر جہاں کھینچتے ہیں
یہ آل محمد ہیں آل محمد
جو سجدوں سے حق کے نشاں کھینچتے ہیں
لکھو نوح تم پانچ اسم الہی
فرشتے ابھی بادباں کھینچتے ہیں
پسر مانگ راہب یہ دیتے رہیں گے
سخی ہاتھ اپنا کہاں کھینچتے ہیں
قیامت میں دیکھا قیامت کا منظر
مقصر کی میثم زباں کھینچتے ہیں
یہ سجدوں میں شیر خدا کے کشش ہے
مکاں سے سوئے لامکاں کھینچتے ہیں
یہ خاکی بشر فرش مجلس بچھا کر
زمیں کی طرف آسماں کھینچتے ہیں
نصیری مقصر رہیں اپنی حد میں
وہ مولا کو کیوں درمیاں کھینچتے ہیں
تکلم خدائے سخن کے قلم سے
شبیہ امام زماں کھینچتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.