Kaise Bayaan Hoon Tere Kamalat Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Mudassar Mehdi
کیسے بیاں ہوں تیرے کمالات فاطمہ
کب ہیں شمار میں تیری نعمات فاطمہ
اس نور کو زمین پہ لائی تیری دعا
عباس ہم پہ ہے تیری سوغات فاطمہ
فطرس کو پر فرشتوں کو روٹی ہمیں نجات
یہ سب تیرے ہی در کی ہے خیرات فاطمہ
لنگر تمہارے گھر کا فرشتوں میں بانٹ کر
فضہ خرید لیتی ہے آیات فاطمہ
یہ تو ہے ایک باغ فدک کا معاوضہ
جنت میں ہیں سبھی تیرے باغات فاطمہ
دلہن نبی کی لاڈلی دولہا خدا کا لال
کیا عرش پہ چڑھی تیری بارات فاطمہ
جن میں وہ کبریا بھی ہے کب سے چھپا ہوا
قبل از عدم ہیں تیرے حجابات فاطمہ
یہ سب تیرے ہی ذکر کی نسبت کا فیض ہے
شوکت بھی اب ہے صاحب اوقات فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.