Darban Ban Gaya Kaaba
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
علی کے کعبے میں آنے کو حادثہ نہ سمجھ
علی کے آنے سے سلطان بن گیا کعبہ
یہ گھر علی کا ہے دربان بن گیا کعبہ
علی کے عشق میں میزان بن گیا کعبہ
علی کے آنے کا بس انتظار تھا اس کو
علی کے آتے ہی قرآن بن گیا کعبہ
کہا خدا نے مبارک ہو تم کو بنت اسد
تمہارے آنے سے ذیشان بن گیا کعبہ
بتوں کو توڑ کے کعبے کو پاک صاف کیا
قسم علی کی مسلمان بن گیا کعبہ
علی سے بھاگنے والو اے حاجیو سوچو
تمہارے حج کا بھی امکان بن گیا کعبہ
تجھے زمانے خبر ہی نہیں علی کے سبب
علی ولی کا مداح خوان بن گیا کعبہ
علی کے آنے سے اس گھر کو چار چاند لگے
ابوتراب کا احسان بن گیا کعبہ
ابوتراب کا آنا تو اک بہانہ بنا
یہ کبریا کی بھی پہچان بن گیا کعبہ
یہ زچہ خانہ علی کا ہے سجدہ گاہ ہے مگر
یوں لگ رہا ہے کہ یزدان بن گیا کعبہ
علی علی کا اسے ورد بھا گیا ہے بتول
علی علی کی تو گردان بن گیا کعبہ
علی کے آنے سے پہلے یہ میزباں تھا مگر
علی کے آتے ہی مہمان بن گیا کعبہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.