Fatima Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
مرکز ھل اتی فاطمہ فاطمہ فاطمہ
آیت کبریا فاطمہ فاطمہ فاطمہ
وقت مشکل پڑھی سب نے ناد علی
اور علی پر پڑی جب بھی مشکل کوئی
بولے مشکل کشاء فاطمہ فاطمہ
بولا سورج پلٹ کر علی یا علی
چاند نے دی صدائیں نبی یا نبی
تارا کہتا رہا فاطمہ فاطمہ
ہوگیا شامل اہلبیت نبی
بات سلمان کو جب سمجھ آگئی
ہے حجاب خدا فاطمہ فاطمہ
ہو گئیں جس گھڑی آیتیں ایک جا
اس کی نسبت سے سب کا تعارف ہوا
روح اہل کساء فاطمہ فاطمہ
بات قرآں کے لہجے میں کرنے لگی
اس کے حق میں بھی آیت اترنے لگی
ورد فضہ کا تھا فاطمہ فاطمہ
نار سے نور کی سمت حر آگیا
ایک نقطے میں مجرم سے محرم کیا
اور وہ نقطہ ہے کیا فاطمہ فاطمہ
اک نظر بھی نظر سے ملائی نہیں
موت گھر میں تکلم کے آئی نہیں
جب سے در پر لکھا فاطمہ فاطمہ
متفق ہیں یہاں سارے اہل نظر
کچھ نہ ہوتا کہیں یہ نا ہوتیں اگر
کن کا مطلب ہے کیا فاطمہ فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.