Umm-e-Abiha Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Kashmiri
قبلہء تطہیر بھی ہیں کعبہء عصمت بتول
رحمت اللعالمین کے واسطے رحمت بتول
باپ نے ام ابیھا کہہ کے یہ سمجھا دیا
آپ کے قدموں میں بابا جاں کی ہے جنت بتول
دو شرف اک وقت میں ہیں آپ کے یا فاطمہ
بضعت محبوب حق ام ابیھا فاطمہ
آپ سے ہوتا ہے صادر نور دوران نماز
اس شرف سے آپ کہلاتی ہیں زہرا فاطمہ
مرضیء قدرت کو حق نے ڈھال کر اذکار میں
نام اس کا رکھ دیا تسبیح زہرا فاطمہ
اک طرف ضعف رسالت کی شفا اور اک طرف
آپ کی چادر ہے حیدر کا مصلی فاطمہ
ہے ابوھا بعلھا سے اور بنوھا سے مراد
آپ سے پہچانا جائے حق کا کنبہ فاطمہ
خود پہ اترائے نہ کیوں معبودیت اللہ کی
پھر مصلے پر ہوئی ہیں محو سجدہ فاطمہ
جس عدیل حق کا ہے عدل الہی منتظر
گیارہواں فرزند ہے وہ آپ ہی کا فاطمہ
اس عطا پر شکر سے سرشار میثم اور ارم
آپ کے در پر ہوئے ہیں سر بسجدہ فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.