Khair un Nisa Hain Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Mirza
ملکہء کون و مکاں خیرالنسا ہے فاطمہ
پھر بھی تم یہ پوچھتے پھرتے ہو کیا ہے فاطمہ
کیوں کہیں نہ کہ محمد پر ہوئی نازل ہیں آپ
انا انزلنا خدا نے جب کہا ہے فاطمہ
تیرے نقش پا تلک بھی رجس آ سکتا نہیں
سجدہ گاہ مریم کی تیرا نقش پا ہے فاطمہ
زندہ ہوتے ہی سنارن کا پسر کہنے لگا
مر کے دیکھو کس قدر معجز نما ہے فاطمہ
اس کے سجدے سید سجاد کرتے ہیں وصول
نام سجدوں میں ترا جس نے لیا ہے فاطمہ
انبیا تک کی نظر اس کی جبیں پر ہے رکی
اک ترا رومال کیا حر کو بندھا ہے فاطمہ
گھر بچائے جو ترا ہم جانتے ہیں حر ہے وہ
گھر جلائے جو ترا وہ حرملہ ہے فاطمہ
لب پہ جو ابن اسد کے ہر گھڑی ہے یا حسین
یہ ترے بچوں سے الفت کا صلہ ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.