Dil chota mat karo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Jawad Mir
دل چھوٹا مت کرو وہ بلاییں گے کربلا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
سن کر عریضہ غازی نے پیغام ہے دیا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
فہرست مجھ سے مانگ رہے تھے میرے امام
لکھوا دیےء ہیں مولا کو تم سب کے میں نے نام
باقی ہے بس بتول کی بیٹی کا فیصلہ
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
آنکھیں تمہاری سچ ہے کہ پر آب ہے بہت
وہ خود بھی تم سے ملنے کو بیتاب ہے بہت
اک بار دیکھو دل سے تو دے کر انہیں صدا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
غافل نہیں کسی سے بھی ابنِ ابو تراب
مثل مجاب آے گا ہر ایک کا جواب
لبیک یا حسین کی دیتے رہو صدا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
جو رہ گیا وطن میں اسے کہنا غم نہ کر
خود پرسہ لینے آئیں گے شبیر تیرے گھر
بس شاہ سے زیارتِ عاشور مانگنا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
کہنا تم اس سے جس نے وسائل کا تھا کہا
تیرا تو رزق نے کب کا بڑھا دیا
لے آئے اپنے بچوں کو اس سال کربلا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
فرزند فاطمہ کی بڑی بارگاہ ہے
اکبر کے بابا جان کی سب پر نگاہ ہے
کا ہے وہاں پہ فرق امیر و غریب کا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
کربوبلا جو لا نہ سکا والدین کو
وہ جانتا نہیں ابھی آقا حسین کو
روضے پہ انکے آے بنا مر گےء تو کیا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
جو ماتمی جوان ہے اکبر کے پرسہ دار
ان سب کا خاص رہتا ہے مولا کو انتظار
مانگو جوانوں واسطہ دے کر جوان کا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
پیسوں سے کون کہتا ہے جاتے ہیں کربلا
آتا ہے بس وہ جس کو بلاتے ہیں کربلا
جس جس نے بھی یقین ہے اس بات پر رکھا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
نزدیک جب حسین کی تربت کے جاؤ گے
نیت کرو سکینہ کی غربت سناؤ گے
سننے کو اپنی لاڈلی بیٹی کا مرثیہ
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
کیسے بیاں ہو صغرا کی حالت عجیب تھی
بیمار اپنے عمو سے آ کر لپٹ گیء
صغرا سے یہ تسلی میں عباس نے کہا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
عباس اس کی بات کا رکھ لینا تم بھرم
تیرے بھروسے چلتا ہے سجاد کا قلم
اس نے تو دے دیا ہے زمانے کو آسرا
مولا حسین سب کو دکھاییں گے کربلا
دل چھوٹا مت کرو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.