Main Hoon Zehra Ki Rida
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Saleem Mastan
میں ہوں زہرا کی ردا
سب رداؤں سے ملا مرتبہ مجھ کو جدا
کیسے سمجھے گا بھلا میری عظمت کو کوئی
کیا گھٹائے گا بھلا میری رفعت کو کوئی
جبکہ سمجھا نہ کوئی میرا پیوند ہے کیا
نور والے ہیں جہاں ایسے منظر میں رہی
جس میں شبیر رہے میں اسی گھر میں رہی
سر پہ زہرا کے رہی یہ تعارف ہے میرا
جس کے دم سے ہے جہاں اس نے اوڑھا ہے مجھے
جو ہے حسنین کی ماں اس نے اوڑھا ہے مجھے
بارہا عرش پہ بھی تذکرہ میرا ہوا
میری تقدیر بنا یہ نبوت کا چمن
ہاں محمد کو ہوا جس گھڑی ضعف بدن
جو شفا بانٹتا ہے میں بنی اس کی شفا
بچ نہیں سکتا کبھی جو ہے زہرا کا عدو
اس پہ لعنت ہے میری جو ہے زہرا کا عدو
وہ کہیں کا نہ رہا جس سے زہرا ہیں خفا
فاطمہ زہرا علی اور حسنین و نبی
بیت عمران میں یوں بزم تطہیر سجی
میرے سائے میں رہے جن کا سایہ نہ بنا
ان سے منسوب ہوئی جو ہیں جنت کے قسیم
کہ ہے حوا سے بڑی مالکہ میری وسیم
اس لیئے دہر میں ہے مرتبہ میرا بڑا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.