Mehboob Kibriya Ki Sakina Hai Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sonu, Monu
محبوب کبریا کی سکینہ ہے فاطمہ
قرآن مصطفی کا قصیدہ ہے فاطمہ
دنیا نے مشکلوں میں پکارا ہے یاعلی
حیدر نے مشکلوں میں پکارا ہے فاطمہ
کعبہ ہو یا مدینہ نجف ہو یا کربلا
مالک اگر علی ہے تو ملکہ ہے فاطمہ
بتلا رہی ہے سورہء المائدہ یہی
تو نے ہی عرش والوں کو پالا ہے فاطمہ
جس کے لیے خدا نے بنائے ہیں دو جہاں
اس نے تجھے دعاؤں میں مانگا ہے فاطمہ
داڑھی سے صاف کرتا ہے چوکھٹ کو رات بھر
سلمان عظمتوں کو سمجھتا ہے فاطمہ
ذیشان اس کے ہاتھ میں کیوں نہ ہو کائنات
مولائے کائنات کی زوجہ ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.